صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت سنجیدہ

   


گوداوری کھنی میں ٹی ڈبلیو جے ایچ کی مہا سبھا، الم نارائنا کا خطاب
کورٹلہ ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الم نارائنا چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی نے بروز پیر این ٹی پی سی گوداوری کھنی ٹی وی گارڈن میں منعقدہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (ٹی ڈبلیو جے ایچ متحد ضلع کریم نگر میں منعقدہ مہا سبھا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت جرنلسٹوں کی فلاح و بہبودی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں ن ے کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ ڈبلیو جے ایچ جرنلسٹوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ ریاستی حکومت جرنلسٹوں کو مکانات کی تعمیر اور جگہ مختص کرنے کے لئے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ریاست کے تمام مستحق جرنلسٹوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات منظور کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے جرنلسٹوں کے درپیش ہیلت کارڈ اور دیگر مسائل سے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کو واقف کرواتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کروانے کا تیقن دیا۔ رکن اسمبلی رام گنڈم کے چندر نے اپنی تقریر میں کہا کہ متحدہ ریاست میں جرنلسٹوں کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں۔ سی کولیٹی چیرمین ریاستی پولیس ہاوزنگ کارپوریشن نے اپنی تقریر میں کہا کہ جرنلسٹوں کو مکانات کی جگہ کے مختص کروانے کے تعلق سے چیف منسٹر کے علم میں لاکر مسائل کی یکسوئی کروانے کا تیقن دیا۔ بی سرینواس انچارج متحدہ ضلع کریم نگر کی صدارت میں منعقد اس مہاسبھا سے ضلع پریشد چیرمین پورٹا مدھوکر، کمشنر آف پولیس رام گنڈم، چندرا شیکھر ریڈی، سابق ایم ایل سی و صدر ٹی بی جے کے میں وینکٹ راؤ جنرل سکریٹری سریلا راجی ریڈی، سینئر جرنلسٹ اے پرکاش، سرسلہ مدھو نے مخاطب کیا۔ الم نارائنا کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔