صحافیوں کی مدد کیلئے امریکہ کا ’گلوبل ڈیفی میشن ڈیفنس فنڈ‘ قائم کرنے کا اعلان

   

نیویارک : امریکہ نے دنیا بھر میں ایسے صحافیوں کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے، جنہیں سچ بولنے اور کسی نا انصافی پر سے پردہ اٹھانے کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ’یو ایس ایڈ‘ کی سربراہ سمانتھا پاور نے اطلاع دی کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ’گلوبل ڈیفی میشن ڈیفنس فنڈ‘ قائم کر رہی ہے، جس کے تحت متاثرہ صحافیوں کی قانونی و مالی معاونت کی جائے گی۔امریکہ کی جانب سے یہ قدم جمہوریت اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اس کے ناقدین وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جنہیں امریکی راز فاش کرنے کی وجہ سے وسیع تر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔