صحافیوں کی ڈائری کا رسم اجراء

   

نظام آباد۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے آج تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ٹی یو ڈبلیو جے یونین ڈائری کا آج کلکٹریٹ کے چیمبر میں یونین کے قائدین کی موجودگی میں افتتاح کیا اور اس موقع پر ضلع سکریٹری اروند بالا جی نے نیشنل کونسل کے رکن گنگا پرساد ، نظام آباد پریس کلب کے سکریٹری شیکھر بھی موجود تھے ۔ یونین کے قائدین نے ضلع کلکٹر کو واقف کروایا کہ ایکریڈیٹیشن کے مسائل اور پریس کلب کے تعمیری کے مسئلہ کو جنگی خطوط پر حل کرنے کا مطالبہ کرنے پر ضلع کلکٹر نے اس خصوص میں سنجیدہ اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔
پولیس سکیورٹی اسکیم کے تحت
منظورہ چیک کی حوالگی
جگتیال ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع جگتیال پولیس سیکورٹی اسکیم کے تحت منظور شدہ 7,63,040 لاکھ روپے کا چیک آج ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں ضلع ایس پی مسٹر سنپریت سنگھ آئی پی ایس کے ہاتھوں ویلگاٹور پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے فوت ہونے والے اے ایس آئی راجہ ملیا کی بیوی کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ وہ محکمہ پولیس کی جانب سے راجہ ملیا کے خاندان کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا ان کے خاندان کو یقین دلایا۔ انتظامی افسر امرناتھ اور سپرنٹنڈنٹ نعیم نے پروگرام میں حصہ لیا۔