اوٹکور میں ٹی یو ڈبلیو جے کا اجلاس ، مدھو گوڑ، منظور احمد کا خطاب
اورٹکور۔ 21 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی یو ڈبلیو جے کے ریاستی سیکریٹری مدھو گوڑ نے کہا کہ صحافت کو ملک کے چوتھے ستون کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہر صحافی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اوٹکور منڈل سیکٹر میں اسوسی ایشن کی منڈل کمیٹی کے زیراہتمام ضلعی ایگزیکٹیو نارائن پیٹ کا اہم اجلاس اوٹکور ریتو ودیکا ہال اوٹکور میں منعقد کیا جس کی صدارت نارائن ریڈی صدر ضلع نے کی۔ اس موقع پر نامہ نگار سیاست منظور احمد گنتہ اوٹکور و دیور کدرہ نے کہا کہ آج صحافیوں کے زیرالتواء مسائل کو حل کرنا ضروری ہے، کیونکہ شہر کے چھوٹے چھوٹے منڈلوں سے بھی صحافی خدمات انجام دیتے ہوئے ایکریڈیٹیشن اور دیگر مسائل کو حل کروانا ضلعی TUWJ کی ذمہ داری ہے۔ مدھو گوڑ نے کہا کہ صحافیوں کو کارپوریٹ ہاسپٹل کے زیراہتمام ایک میڈیکل کیمپ کا بہت جلد انعقاد کیا جائے گا۔ صحافیوں کیلئے تربیتی کلاسیس بھی منعقد کی جائیں گی۔ اس پروگرام میں ضلع قائدین TUWJ راجیش، سنجیو پرکاش، محمد تقی، این سرینواس ، یلاریڈی، ویٹوبا، سریش، منڈل کمیٹی قائدین TUWJ، محمد منظور احمد گنتہ سیاست، این محمود میاں، محمد اشفاق مڑکی، سرینواس اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس سے قبل حال ہی میں انتقال کرکے گئے نوجوان صحافی راشٹریہ سہارا اوٹکور منڈل عبدالوسیم بنڈہ کیلئے تعزیت کا اظہار کرنے 2 منٹ کی خاموشی منائی گئی۔