میدک ضلع کلکٹر راجرشی شاہ سے تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے وفد کی نمائندگی
میدک /4 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ IJU کی ہدایت پر ضلع میدک میں صدر یونین IJU مسٹر ایس ڈی چاری کی قیادت میں رام داس ایکس وے پر جدید تنصیب شدہ گاندھی جی کے مجسمہ کے قریب صحافیوں کے مسائل پر دھرنا منظم کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ بعد ازاں صحافیوں نے دفتر کلکٹریٹ پہونچ کر ضلع کلکٹر جناب راجرشی شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے نام سے تحریر کردہ ایک تفصیلی یادداشت اپنے مسائل پر مبنی پیش کی گئی ۔ صحافیوں کی یونین نے ملک میں میڈیا پروٹیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لانے ۔ اکریڈینڈ صحافیوں کو سابق کی طرح ٹرین سفر کی سہولت کو بحال کرتے ہوئے پاس کی اجرائی کا مطالبہ کیا ۔ صحافیوں نے بابائے قومی مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر پھول مالاڈالکر زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ اس احتجاج میں صدر ضلع الیکٹرانک میڈیا مسٹر ناگراج جنرل سکریٹری پرنٹ میڈیا مسٹر سنتش کے علاوہ دیگر قائدین مسرز کنڈی سرینواس ریڈی ، ایم سرینواس ڈی جی سرینواس ، محمد فاروق حسین ، راج شیکھر ، حامد حسین ، شرت چندرا ، سریدھر ، وینکٹیش گوڑ ، ملیشم ، جی چندر شیکھر ، موہن راج ، سندیپ ، راہول ، محمد وسیم ، گوردھن ریڈی ، دیو راج کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔
تاڑوائی کے 14 مواضغات میں
ترقیاتی کاموں کا افتتاح
یلاریڈی /4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس اور بی جے پی جماعتیں دونوں ہی عوامی مسائل حل کرنے سے قاصر جماعتیں ہیں ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر نے تنقید کی ۔ انہوں نے حلقہ کے تمام مواضعات کو ترقی دینے کا عزم ظاہر کیا اور منڈل تاڑوائی کے 14 مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے محتلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے بتکماں ساڑیاں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر پارٹی منڈل صدر مہیندر ریڈی ، منڈل پریشد صدر روی ، زیڈ پی ٹی سی راما دیوی ، اے ایم سی چیرمین سائی ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔