صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے چیف منسٹر سے نمائندگی کا تیقن

   

ورنگل پریس کلب میں منعقدہ پروگرام سے الم نارائنا و دیگر کا خطاب

ورنگل /10 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میڈیا اکیڈیمی چیرمین الم نارائنا نے ورنگل پریس کلب میں اے سی کانفرنس ہال اور تیسری منزل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیر التواء ایکریڈیشن کارڈ کی جلد ہی منظوری دی جائے گی ۔ ہیلت کارڈ و دیگر مسائل کے تعلق سے کہا کہ دیگر ریاستوں کے مقابلہ تلنگانہ میں 18 ہزار صحافیوں کیلئے ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے گئے ۔ پنشن اسکیم کے تعلق سے چیف منسٹر سے نمائندگی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض مقامات ڈی پی آر اوز سے شکایت موصول ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 260 جرنلسٹ خاندانوں میں 34 کروڑ ہر ایک خاندان کو ایک لاکھ کی مدد کی گئی ۔ بیواؤں کو 3 ہزار پنشن سے 5 ہزار تک کرنے کے اقدامات اٹھائیں جائیں گے ۔ علاوہ اس کے 10 ویں جماعت کے بعد تعلیم حاصل کرنے والے جرنلسٹ کے بچوں کو فیس رعایت کیلئے نمائندگی کی جائے گی ۔ جرنلسٹ خاندان کی لڑکی کی شادی میں 3 لاکھ کی امداد دی جارہی ہے ۔ جرنلسٹ کو گھروں کی تعمیر کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ بعض مقامات پر مقامی ارکان اسمبلی کے تعاون سے گھروں کی منظوی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرکے جرنلسٹ کے مسائل کی یکسوئی کے تعلق سے نمائندگی کی جائے گی ۔ اس موقع پر مئیر گریٹر ورنگل جی پرکاش ، گورنمنٹ چیف وہپ ڈی ونئے بھاسکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مسائل ہیں ان کی یکسوئی کے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ اس موقع پر پریس کلب صدر سری دھر ریڈی سکریٹری وینکٹ ڈی ڈی ای اینڈ پی آر مرتضی ، یونین قائدین بی آر لنین ، ڈی کرشنا ریڈی بی مدھو ، آندھر جیوتی ، بیورو چیف سدھاکر ، نمستے تلنگانہ سرینواس ، سیاست اسٹاف رپورٹر ایم اے نعیم ، سری کانت ، اسماعیل ذبیر ، محمد قادر پاشاہ ، حافظ واجد حسین ، محمد معین ، علیم دانش ، محمد معشوق ، محمد بابر ، محمد عثمان پاشاہ ، محمد افضل سبحانی ، مبشر ، ایم سائی ، محمد نعیم الدین ، سینئیر جرنلسٹ الکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ الم نارائنا چیرمین میڈیا اکیڈیمی تلنگانہ کے ورنگل دورہ کے موقع پر ایم اے نعیم و دیگر اردو صحافیوں کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا ۔