صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے ہر ممکنہ تعاون کا تیقن

   

شاد نگر میں تلنگانہ یونین ورکنگ جرنلسٹس کے کیلنڈر کی رسم اجرائی ، رکن اسمبلی کا خطاب
شاد نگر ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ یونین ورکنگ جرنلسٹ کے کیلنڈر اور ڈائری کا رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو کے ہاتھوں شاد نگر آئی بی گیسٹ ہاوز میں افتتاح عمل میں آیا ۔ الیکٹرانک میڈیا ضلع رنگاریڈی صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے والے سی ایچ سری سیلم کو رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے شال پوشی کرتے ہوئے صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ اس کے علاوہ رنگاریڈی ضلع نائب صدر کی حیثیت سے راگھاویندر اور پرنٹ میڈیا ضلع رنگاریڈی نائب صدر کی حیثیت سے بھانو چندر ، جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے بی شرت کمار آرگنائزر سکریٹری کی حیثیت سے بھاسکر ، نیشنل کونسل ممبر محمد معز الدین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ شاد نگر حلقہ سے رنگاریڈی ضلع میڈیا کمیٹیوں میں شاد نگر کے صحافیوں کے انتخاب پر تمام صحافیوں کو رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں آئی جے یو ممبر و سابقہ صدر ضلع محبوب نگر جی سرینواس کی صدارت میں شاد نگر آئی بی گیسٹ ہاوز میں میڈیا کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں میڈیا کو پیش آنے والے مختلف درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اجلاس سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے مخاطب کرتے ہوئے اپنے خیالات اور درپیش مسائل کو پیش کیا ۔ رنگاریڈی ضلع کے نو منتخبہ ارکان نے میڈیا کے نمائندوں کے درپیش مسائل کی یکسوئی کے لیے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر شاد نگر تعلقہ میڈیا صدر محمد فیروز ، سینئیر صحافی منصور علی خاں ، محمد سمیع ، محمد الیاس ، محمد صابر ، محمد افسر ، شرت کمار ، کے یادگیری ، این اشوک ، سرینواس ، دھرم پال ، ملیش کے علاوہ دیگر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے موجود تھے ۔۔