صحافی رگھو کی گرفتاری پر مذمتی احتجاج یلاریڈی پریس کلب صحافیوں کامیمورنڈم

   

یلاریڈی۔ حضور آباد پولیس کی جانب سے صحافی رگھو کی گرفتاری پر یلاریڈی پریس کلب صحافیوں نے احتجاج منظم کرتے ہوئے تحصیلدار سوامی اور ڈی ایس پی آفس میں فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا اور میمورنڈم پیش کیا گیا۔ اس موقع پرصحافیوں نے کہا کہ بغیر کسی نوٹس کے ایک صحافی کے مکان میں گھس کر پوشیدہ طریقہ سے صحافی رگھو کو گرفتار کرنا شرمناک حرکت ہے۔ سچائی کو سامنے لانے والے صحافی کی آواز کو دبانے ، سماج کی بدعنوانیوں کو منظر عام پر لانے کی کوشش کو ناکام بنانے کے اس عمل پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ صحافی کو دھمکی آمیز فونس کا آنا اور صحافی رگھو کو اچانک یوں گرفتار کرکے لے جانا اس کے پیچھے کچھ نہ کچھ داستان بدعنوانی ضرور ہے جس پر حکومت پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ تمام صحافیوں نے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے صحافی رگھو کو بغیر شرط کے فوری رہا کیا جائے اور اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ حکومت کے اشاروں پر یوں پولیس کے منفی رویہ پر تعجب کا اظہار کیا۔ صحافت جیسے پیشہ کو پولیس مشکوک بنانے پر بضد لگتی ہے جو جمہوری ملک میں کچھ ٹھیک نہیں ۔ اس موقع پر صحافیوں میں سدھو گوڑ، یشونت پوار، پرتھوی، راجندر ناتھ، سریدھر ، محمد غوث علی خاموش، رمیش، محمد مکرم ، لکشمی نارائنا ، شمبھو ، سائی رام اور دوسرے موجود تھے۔