سنتوش کمار ایم پی کے گرین چیلنج کے تحت شجرکاری
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ترقی یافتہ دور میں ہر کوئی شہری زندگی کو ترجیح دے رہا ہے لیکن ایسے دور میں بھی بہت کم لوگ ہیں جو اپنی مصروف ترین زندگی میں بھی دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہیں جس کی ایک تازہ مثال ٹی نیوز اردو ایڈیٹر خواجہ قیوم انور کی ہے جو اپنی صحافتی مصروفیات کے باوجود ضلع سنگاریڈی کے سلطان پور دیہات کو گود لیتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے ۔ آج خواجہ قیوم انور نے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کے گرین چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سلطان پور دیہات میں بڑے پیمانے پر شجرکاری پروگرام کا اہتمام کیا ۔ جس میں ضلع کلکٹر ہنمنت راؤ اور ڈی ایف او ، زیڈ پی چیرپرسن منجوسری جئے پال ریڈی اور کثیر تعداد میں دیہاتیوں نے حصہ لیتے ہوئے سینکڑوں پودے لگائے ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ہنمنت راؤ نے سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ قیوم انور کی جانب سے سلطان پور دیہات کو گود لینا خوش آئند اقدام ہے ۔ کلکٹر نے عنقریب دیہات میں چلڈرن پارک قائم کرنے کا اعلان کیا ۔ اس کے ساتھ ہی دیہات میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔۔