صحافی محمد صفی الدین کا برین ٹیومرکا آپریشن‘ریاستی وزیرنے عیادت کی

   

جگتیال ۔22نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جگتیال کے سینئر حرکیاتی صحافی آئی نیوز الیکٹرانک میڈیا رپورٹر و سابقہ روز نامہ سیاست کے رپورٹر محمد صفی الدین ولد محمد یوسف ساجد مرحوم پوسٹ ماسٹر جگتیال کو برین ٹیومر ہونے کی وجہ سے طبعیت انتہاء نازک ہے وہ رینیو ہاسپٹل حیدرآباد میں زیر علاج ہیں۔ وینٹیلٹیر پر ہیں اب تک دو مرتبہ سر کا آپریشن کیا گیا ہے لیکن ابھی تک صحت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اطلاع ملنے پر ریاستی وزیر بی سی ویلفیر اے لکشمن کمار اور جگتیال رکن اسمبلی یم سنجے کمار سابقہ وزیر ٹی جیون ریڈی اور سابقہ بلدیہ چیرپرسن جیوتی لکشمن نے ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کی۔ انکے افراد خاندان سے ملاقات کئے اور انکی صحت اور علاج کے سلسلے میں بات کی اور بہتر علاج کیلئے ڈاکٹرس کو مشورہ دیئے۔