صحافی پی سائی ناتھ کا شیوسینا کے سربراہ سے کاشتکاروں کی پریشانی پر تبادلہ خیال

   

ممبئی۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر صحافی و ماہر زراعت پی سائی ناتھ نے آج زرعی بحران کے موضوع پر شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے سے ان کی قیامگاہ پر تابدلہ خیال کیا۔ پارٹی ذرائع کے بموجب شیوسینا نے نے بیان جاری کیا ہے۔ جس کے بموجب ٹھاکرے اور سائی ناتھ نے زرعی بحران کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا اور اس سے مزید مسائل جیسے فصلوں کی بیما اسکیم، قحط سالی سے متاثرہ دیہی عوام کی بازآبادکاری، کاشتکاروں کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلوانا وغیرہ شامل تھے۔ شیوسینا برسر اقتدار بی جے پی کی حلیف پارٹی اور اس نے کاشتکاروں کی مدد کے لیے ریاست کے مختلف حصوں اور مراکز میں اپنے امدادی مراکز قائم کئے ہیں۔ مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات جاریہ سال ستمبر اور اکٹوبر میں منعقد ہونے والے ہیں۔ شیوسینا نے قبل ازیں برسر اقتدار بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنے بل بوتے پر مقابلہ میں حصہ لے گی لیکن لوک سبھا انتخاب کے نتائج کے بعد اس کا موقف برعکس ہوگیا۔