صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکی پر احتجاج

   


صحافیوںکی ریالی اور آر ڈی او بھینسہ کو یادداشت پیش
بھینسہ: ٹی آرایس پٹن چیرو رکن اسمبلی جی مہیپال ریڈی کی جانب سے ایک مقامی صحافی کو فون پرجان سے مارنے کی دھمکی دینے پر بھینسہ کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے ایک ریالی آئی بی گیسٹ ہاؤز سے نکالتے ہوئے بس اسٹانڈ کی مصروف ترین شاہراہ پر راستہ روکتے ہوئے احتجاجی دھرنا منظم کیا اور آرڈی او دفتر پہنچکر آرڈی او ای راجو کو تحریری یادداشت پیش کیا اس موقع پر پریس کلب صدر دیویداس اور موہن نے مذکورہ ایم اے ایل کے غیر جمہوری عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے کیفرکردار تک پہنچانے اور ٹی آرایس پارٹی سے معطل کرنیکا مطالبہ کیا۔اور کہاکہ صحافت ملک کا چوتھا ستون اور آذادانہ شعبہ ہے جسکی حق بیانی سے حکومتوں کو توجہ مبذول کرواتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کو یقینی بنا یاجاتاہے لیکن برسر اقتدار ٹی آرایس پارٹی کے ایم ایل اے کی ایک صحافی کے ساتھ لب کشائی و بدزبانی انتہائی شرمناک اور ناقابل برداشت ہے اس احتجاج میں محمدکلیم الدین خالد ،ہنمنلو ،شیخ حیات ،ولاس ،عبدالبشیر ،راماکرشنا ،اظہر احمد خان ،مارکنڈے ،روپیش ،سیدجاوید ،عبدالکریم ،سینو ،محمد اسمٰعیل ،انیل ودیگر کی کثیر تعداد موجودتھی۔