صحافی گوری لنکیش قتل کا ایک ملزم دھنباد سے گرفتار

   

دھنباد، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) سینئر صحافی گوری لنکیش قتل کے ایک ملزم کو کرناٹک کے بنگلور سے آئی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جھارکھنڈ کی دھنباد ضلع پولیس کے تعاون سے کتراس تھانہ علاقہ کے بھگت محلے میں چھاپے دوران گرفتار کر لیا ہے ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کشور کوشل نے آج یہاں بتایا کہ بنگلور پولیس نے سال 2017 میں ایک سماجی ادارے سے وابستہ چار افراد کے قتل کے ایک معاملے میں چھان بین کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ ایس آئی ٹی کو درست اطلاع ملی تھی کہ اس معاملے کا ایک ملزم دھنباد ضلع کے کتراس تھانہ علاقے میں نام بدل کر رہ رہا ہے ۔مسٹر کوشل نے بتایا کہ بنگلور سے آنے والی ایس آئی ٹی ٹیم نے مقامی پولیس کے تعاون سے کل دیر رات کتراس تھانہ علاقہ کے بھگت محلے میں چھاپہ مارا اور مرلی عرف راجیش عرف رشی کیش دیورکر کو گرفتار کر لیا۔ اس کے کمرے سے سناتن دھرم کی کچھ کتابوں کے ساتھ کئی دیگر قابل اعتراض اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔