نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں کیلئے صحت کی سہولیات کے ڈیجیٹلائزیشن کی سمت میں پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو صحت کی اچھی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔ مودی نے ہفتہ کو وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کے ایک ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کے ڈیجیٹلائزیشن سے کروڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے اپنے ٹویٹ میں غیر متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے پروگرام میں این سی ڈی پورٹل کے ذریعے آیوشمان کھاتوں کی تعداد پانچ کروڑ سے تجاوز کرنے کی اطلاع دی ہے ۔وزیر اعظم نے کہ ملک بھر میں صحت کی بہتر سہولیات ہماری ترجیح ہے ۔