صحت مند افراد کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں

   

نئی دہلی ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے کہا کہ صحت مند افراد کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے ۔ البتہ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ صابن سے بار بار اپنے ہاتھ دھویا کریں ۔ ان کا یہ بیان دہلی میں ماسک کی بڑھتی طلب کے پس منظر میں آیا ہے ۔ دہلی میں عوام کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بڑے پیمانے پر ماسک خرید رہے ہیں ۔ اس کی وجہ سے ماسک کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ چیف منسٹر نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگر صحت مند ہیں تو ماسک پہننے سے گریز کریں ۔