صحت مند دماغ انسانیت کیلئے بہت بڑی نعمت

   

بچوں کو سیل فونس سے دور رکھنا چاہئے، نارائن پیٹ میں یوم عالمی دماغی صحت، ججس کا خطاب

نارائن پیٹ۔ 11 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع مستقر پرضلع گورنمنٹ ہاسپٹل میں منعقدہ دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر سینئر سول جج کم سکریٹری مسٹر جی سرینواس نے ایک تقریب کا اہتمام کیا اس موقع پر سینئر سیول جج نارائن پیٹ نے کہا کہ آئیے ہم ہر روز ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کریں جہاں ذہنی صحت ایک عالمی انسانی حق ہے اور سب مل کر اس کے لئے جدو جہدکر یں۔دماغی صحت انسانیت کے لیے بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ یہ ہمیں مکمل زندگی گزارنے میں انہوں نے اس موقع نصیحت کی کہ سیل فون چھوٹے بچوں کو نہیں دینا چاہیے – سیل فون کے اچھے اور برے دونوں پہلو ہوتے ہیں، اور یہ حادثات اور سڑک حادثات اور ڈپریشن کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک ذہنی مسئلہ بھی بن جاتا ہے۔ بچوں کو اس سے دور رکھنا ہمارے لیے بہتر ہے۔ دنیا بھر میں آٹھ میں سے ایک شخص دماغی صحت متاثر رہتا ہے، جس میں خواتین اور نوجوان غیر متناسب طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ چار میں سے تین متاثرہ افراد کو مناسب علاج نہیں ملتا ہے – یا کوئی پرواہ نہیں کرتا ہے۔ اور بہت سے لوگوں کو بدنامی اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ’’ہمارا دماغ، ہمارا حق‘‘ عالمی یوم دماغی صحت کو بہتر بنانے، بیداری پیدا کرنے اور ہر ایک کی ذہنی صحت کو ایک عالمگیر انسانی حق کے طور پر فروغ دینے اور اس کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے ،دماغی صحت تمام لوگوں کے لیے بنیادی انسانی حق ہے ہر کسی کو، چاہے وہ کہیں بھی ہوں، دماغی صحت کے اعلیٰ ترین معیار کا حق رکھتا ہے۔ اس موقع پر چیف ضلع پرنسپل جج جناب محمد عبدالرفیع نے ہسپتال کے احاطے میں نوٹس بورڈ پر ٹول فری قانونی امداد کی ہیلپ لائن نمبر 15100 کا افتتاح کیا۔ 2024 لیگل ایڈ ہیلپ لائن نمبر 15100 ڈسپلے بورڈ پر چسپاں ہے۔ یہ ایک ٹول فری نمبر ہے۔انہوں نے کہا کہ مفت قانونی مشورے، سوالات اور کسی بھی قانونی معاونت کے لیے ٹول فری نمبر 15100 پر کال کریں۔ سینئر سول جج جی سرینواس ، اسسٹنٹ لیگل ایڈ ڈیفنس کونسلس ناگیشوری، اور جیون کمار آر ایم او رامیا سری اور فصی الدین اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا لیگل رضاکار ساردا، روپیکا اور دیگر نے پروگرام میں حصہ لیا۔