حیدرآباد ۔ 24؍مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے تلنگانہ کی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اپنے پیام مبارکبادمیں عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاون کے اصولوں کی سختی سے پابندی کریں ۔ گھروں میں نماز ادا کرتے ہوئے ساری دنیا اوربنی نوع انسانیت کیلئے امن و امان و اتحاد و صحت و سلامتی کے لئے اللہ رب العزت سے دعا کریں ۔ وزیر داخلہ نے عامۃ المسلمین سے اپیل کی کہ وہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی صحت اور درازی عمر کے ساتھ طویل عرصہ تک ریاست کی خدمت و رہنمائی کے لئے دعاء کریں ۔