صحت کے مسائل پر ماہرین کے ساتھ میڈیا ڈائیلاگ پروگرام

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): عوام کے مسائل پر ایک اہم میٹنگ شہر میں 25 ستمبر کو ہوٹل حیات پیالیس میں صبح 9-30 تا 2 بجے دن منعقد ہوگی ۔ یہ ہائیپر ٹینشن مینجمنٹ پرا یک میڈیا ڈائیلاگ ہوگا ۔ اس پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔ اس میٹنگ میں مسز اے شانتی کماری ، پرنسپل سکریٹری ، ہیلت فیملی ویلفیر اینڈ فوڈ سیفٹی کمشنر غیر متعدی امراض سے نمٹنے کے سلسلہ میں حکومت تلنگانہ کے عہد اور اقدامات پر کلیدی خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد میڈیا انٹرئیکشن ہوگا ۔ جس میں ماہرین کے ساتھ میڈیا ڈائیلاگ میں عوام کو صحت کے بارے میں حساس بنایا جائے گا ۔تلنگانہ میں ہائیپر ٹینشن اور ذیابیطس جیسے امراض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ہائیپر ٹینشن اور دیگر امراض قلب کا ایک سبب غذا میں صحت کے لیے مضر چکنائی ہے ۔ اس میٹنگ سے ڈاکٹر کے اہنکر ، ڈائرکٹر فوڈ سیفٹی ، ڈاکٹر گنگا دھر تڈوری پروفیسر اینڈ ہیڈ یونٹ 1 ، ڈپارٹمنٹ آف نیفرولوجی نمس ، ڈاکٹر ایمسیتارام ، سینئیر کنسلٹنٹ کارڈیالوجی ، اپولو ہاسپٹلس اور دوسرے مخاطب کریں گے ۔۔