میلان :کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اسٹار فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ نے اپنی ٹیم اے سی میلان کی سری اے ڈربی میچ میں انٹر میلان پر2-1 سے جیت میں شاندار دو گول اسکور کیے ۔ ہفتے کے روز کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد تربیت شروع کرنے والے سویڈن کے 39 سالہ ابراہیمووچ نے ہفتے کے روز میچ کے 13 ویں اور 16 ویں منٹ میں گول کئے ۔انٹر میلان کے لئے واحد گول رومیو لوکاو نے 29 ویں منٹ میں کیا۔ یہ اے سی میلان کی 2016 کے بعد سری اے ڈربی مقابلوں میں پہلی جیت ہے ۔ اس جیت کے ساتھ اے سی میلان کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل کے ٹاپ پر پہنچ گئی ہے ۔ موجودہ سیزن میں وہ واحد ٹیم ہے جس نے اپنے چاروں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ دوسرے میچوں میں یوئٹنس کو کروٹن نے 1-1 کے ڈرا پرروکا ، جبکہ لیزیو کو سینٹڈوریا کے خلاف 0۔3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔