صحت یابی کے بعد میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا

   

نئی دہلی ۔ 7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خاتون ویٹ لیفٹر سائیکھوم میرا بائی چانو جو اپنی پشت میں چوٹ کے باعث چھ ماہ سے کھیل سے دور رہی تھی ، آج وہ اپنی EGAT کپ تھائی لینڈ میں سونے کے تمغہ کے ساتھ شاندار واپسی کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چانو نے 49کلوگرام وزن کے زمرہ میں 192 کلو وزن اٹھاکر اولمپک کوالیفائی ہونے کادرجہ حاصل کرلیا ۔ حالانکہ یہ وزن ان کے شخصی196 کلوگرام سے کچھ کم ہے ، وہ 2017ء میں 194 کلوگرام اٹھاکر ورلڈ چمپئن شپ جیت چکی تھی ۔ جاپان کیمیاکیپیرومی (183 Kg) سلور اور پاپوانیوگنی کی لوڈیکا ٹوناگو (179 Kg) پر برانز میڈل حاصل کیا ۔