صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کورونا سے کوئی متاثر نہیں

   

ریاض۔ سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ مملکت میں ابھی تک کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ اس مرض میں مبتلا ہونے کا کوئی معاملہ نہیں آیا۔سعودی عرب سمیت عالمی سطح پر اس حوالے سے ماہرین مسلسل تحقیق کر رہے ہیں جس میں کووڈ19 کے خلاف قوت مدافعت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس لیے ابھی تک کوئی بات حتمی طور پرکہنا قبل از وقت ہوگا۔ کورونا کے حوالے سے منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس میں مقامی ویب نیوزکی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ وبائی مرض کورونا سے صحیات ہونے کے بعد دوبارہ کوئی اس مرض میں مبتلا ہوا؟