صحرا میں پھینکی گئی 100 بِلّیوں پرجانوروں کے حقوق کی تنظیمیں برہم

   

ابوظہبی: ابوظہبی کے صحرا میں پھینکی گئی 100 سے زیادہ بلیوں اور ان کے بچے جن میں سے بہت سے مردہ پائے گئے ، کا انکشاف ہونے کے بعد جانوروں کو بچانے والی تنظیموں اور افراد کی جانب سے شدید افسوس اور غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔یہ بلیاں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کے الفلاح علاقہ میں امارات کے فالکن ہاسپٹل کے قریب ملی تھیں۔العربیہ کیساتھ شیئر کی گئی ویڈیو فوٹیج میں کئی بلیاں مردہ حالت میں یا ریت میں دبی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔جو بلیاں ابھی تک زندہ تھیں وہ بظاہر کمزور اور پانی کی کمی کا شکار تھیں۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد ، امدادی کارکن رات بھر ان کیلئے عارضی گھروں کی تلاش میں مصروف رہے۔