صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں:فاروق عبداللہ

   

سری نگر۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ وہ صدر کے عہدے کے لئے میدان میں نہیں ہیں۔ایک بیان میں عبداللہ نے مغربی بنگال کی چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی کا مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر نام تجویز کرنے پر شکریہ ادا کیا، لیکن کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت ان کی خدمات کی مزید ضرورت ہے۔مجھے اعزاز حاصل ہے کہ ممتا بنرجی صاحبہ نے ہندوستان کے صدرکے عہدے کے لیے ممکنہ مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر نام تجویزکیا تھا۔ ممتا دیدی کی طرف سے میرا نام تجویز کرنے کے بعد، مجھے اپوزیشن کے رہنماؤں کی طرف سے متعدد کال موصول ہوئی ہیں جن میں ان کی حمایت کی پیشکش کی گئی ہے۔ عبداللہ نے تاہم کہا کہ وہ مستقبل میں جموں وکشمیر اور ملک کے لیے مثبت کردار ادا کرنے مشترکہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کی حمایت کریں گے۔