٭ امریکہ کی سابق خاتون اول مشیل اوباما نے کہا ہیکہ صدارتی انتخابات میں ان کے حصہ لینے کا امکان صفر سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس ملک کو بہتر بنانے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کیلئے کئی راستے ہیں اور میں ان راستوں کو بکثرت استعمال کرتی رہوں گی لیکن ’’اوول آفس‘‘ میں میں ڈیسک کے پیچھے بیٹھ کر کام کرنا کبھی بھی ان کیلئے ان میں سے کوئی راستہ نہیں ہوسکتا۔ یہ دفتر صدارت صرف میرے لئے ہی نہیں ہے‘‘۔
