صدارتی انتخابات :میل ان بیالٹ سے ووٹنگ پر تنازعہ

   

واشنگٹن : امریکہ میں جنزبرگ کی موت کے بعد سپریم کورٹ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کیا 3 نومبر 2020 ء کو منعقدہ امریکی انتخابات سے قبل سپریم کورٹ کے نئے جسٹس کا انتحاب کب ہوگا؟ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میل ان بیلٹ ‘گھوٹالہ’ کے سلسلے میں صدارتی انتخابات سے قبل سپریم کورٹ میں شفاف کارروائی کی جائے۔سپریم کورٹ کی جسٹس روتھ بدر جنزبرگ 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ جس کے بعد امریکہ میں سیاسی بیان بازیاں عروج پر ہے۔ جس کے بعد میل ان بیالٹ پر سنوائی کو موقر کردیا گیا۔سیاسی تجزیہ نگارو ں کا کہنا ہے کہ جسٹس روتھ بدر جنزبرگ کی موت نے امریکی سیاست میں ایک نیا بھونچال پیدا کردیا ہے۔جنزبرگ کی موت کے بعد سپریم کورٹ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کیا تین نومبر 2020 کو منعقدہ امریکی انتخابات سے قبل سپریم کورٹ کے نئے جسٹس کا انتخاب کب ہوگا یا نہیں ؟