نئی دہلی: صدر جمہوریہ عہدے کے لئے اپنے نام کی امیدواری سے متعلق ہفتہ کے روز نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان کے صدر کے لئے ممکنہ مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر اپنا نام غور کئے جانے سے واپس لیتا ہوں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ایک اہم موڑ سے گزر رہا ہے اور ان غیریقینی صورتحال کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کرنے کے لئے میری کوششوں کی ضرورت ہے۔