نئی دہلی : صدارتی انتخاب کے ایک روز بعد آج مختلف ریاستوں سے مسٹر بیالٹ باکس کے نام سے علحدہ ایرٹکٹس پر بیالٹ باکسوں کوں فضائی سفر کے ذریعہ قومی دارالحکومت دہلی پہنچادیا گیا ۔ باکسیس کے ساتھ الیکشن کے عہدیداروں نے سفر کیا ۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی چناؤ کیلئے 14 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو بیالٹ باکسیس بھیجے تھے ۔ اس کے لئے کمیشن نے دو رخی فضائی ٹکٹ بک کرایا تھا ۔