واشنگٹن:امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹنگ میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی اجازت دیدی گئی۔ تحقیقات وفاقی اٹارنیز کریں گے ۔ یہ ہدایت امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار نے کی ہے ۔صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل مصر ہیں کہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہوں گے اور وہ امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔ ہم جیتیں گے ۔