صدارتی حکمنامہ کی تفصیلات 4 مارچ تک داخل کرنے محکمہ جات کو ہدایت

   

Ferty9 Clinic

اسمبلی کے سوالات کے جوابات جلد دیئے جائیں، چیف سکریٹری کا اعلیٰ سطحی اجلاس

حیدرآباد۔/29 فبروری، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے تمام محکمہ جات کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ نئے صدارتی حکمنامہ کی تفصیلات 4 مارچ تک جنرل اڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو پیش کردیں۔ چیف سکریٹری نے آج نئے صدارتی حکمنامہ اسمبلی میں سوالات، وقفہ صفر میں اٹھائے گئے مسائل اور بجٹ کی تیاری جیسے اُمور پر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ محکمہ جات کے پرنسپل سکریٹریز اور سکریٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔ سومیش کمار نے کہا کہ نئے صدارتی حکمنامہ کے سلسلہ میں تمام محکمہ جات کو فینانس اور جے اے ڈی کو بعض تجاویز اور رائے کے ساتھ تفصیلات پیش کرنی چاہیئے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ قواعد کے مطابق یہ تجاویز 4 مارچ تک جی اے ڈی کو حوالے کردی جائیں۔ بزنس رولس کے اعتبار سے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ گزشتہ اسمبلی اجلاس اور مجوزہ اجلاس میں اٹھائے جانے والے سوالات کے بارے میں خصوصی توجہ دیں۔ جوابات فوری داخل کئے جائیں اور اس سلسلہ میں اسمبلی کے عہدیداروں سے بہتر تال میل قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر التواء آڈٹس سے متعلق رپورٹس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فوری روانہ کی جائے۔ مجوزہ بجٹ میں ضرورتوں سے متعلق تفصیلات کا احاطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ کو کارکردگی سے متعلق مختصر رپورٹ حکومت کو پیش کرنی چاہیئے۔ اسپیشل چیف سکریٹریز راجیشور تیواری، شریمتی شانتی کماری، پرنسپل سکریٹریز کے رام کرشنا راؤ، رجت کمار، سنیل شرما، شیشانک گوئل، جیش رنجن، وکاس راج، روی گپتا، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس جتیندر، اسمبلی سکریٹری نرسمہا چاریلو اور دیگر سکریٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔