صداقت نامہ پیدائش و اموات کیلئے درمیانی افراد کی چاندی

   

آن لائن خدمات کے چارٹر پر سینکڑوں درخواستیں التواء کا شکار
حیدرآباد۔14۔جون(سیاست نیوز) ریاست میں حکومت کی جانب سے کئی خدمات بشمول صداقتنامہ ٔ پیدائش واموات‘ صداقتنامۂ رہائش ‘ صداقتنامہ ٔ آمدنی کے لئے آن لائن خدمات کی فراہمی کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن ان خدمات کے لئے بھی درمیانی آدمی کی مدد کے بغیر شہری اپنے طور پر ان صداقتناموں کو حاصل نہیں کرپارہے ہیں اور حکومت کے اعلیٰ عہدیدار بالخصوص متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کوان مسائل کا علم ہے لیکن اس کے باوجود ان صداقتناموں کی اجرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے اقدامات کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے ۔ می ۔ سیوا پر داخل کی جانے والی درخواستوں کی یکسوئی کے لئے حکومت کی جانب سے ’چارٹر‘ متعین ہے اور اس چارٹر کے مطابق کس درخواست کی کتنی مدت میں یکسوئی کرنی ہے اس بات کو واضح کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان محکمہ جات کی جانب سے ان درخواستو ںکو کئی کئی ماہ تک زیر التواء رکھا جاتا ہے جبکہ درمیانی افراد کے توسط سے ان دفاتر کو پہنچنے والی درخواستوں کی فوری یکسوئی عمل میں لائی جاتی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں آن لائن خدمات کے نام پر بیشتر محکمہ جات کی خدمات کو عوام تک پہنچانے کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی درمیانی افراد کے دخل کے سبب ان درخواستوں کی یکسوئی ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ می۔سیوا کے ذریعہ داخل کی جانے والی محکمہ مال اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے لئے درخواستوں کی یکسوئی کے لئے جب تک درمیانی افراد سے رابطہ قائم کرتے ہوئے رشوت نہیں دی جاتی ان درخواستو ںکو طویل مدت تک زیر التواء رکھا جاتا ہے اور ’سٹیزن چارٹر‘ میں متعین کئے گئے وقت کی تکمیل سے عین قبل ان درخواستوں کو مسترد کردیا جاتا ہے جن کے ساتھ کوئی درمیانی فرد ان عہدیداروں تک نہیں پہنچتا۔ دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں ان معمولی درخواستوں کی اجرائی کے لئے جاری بدعنوانیوں و بے قاعدگیوں کو دور کرنے کے لئے متعدد مرتبہ متعلقہ عہدیداروں سے شکایات کی جاچکی ہیں لیکن اس کے باوجود ان شکایات پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔م