صدام حسین کی بیٹی کا قذافی کے بیٹے کے نام پیغام

   

بغداد : عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد صدام نے لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔ یہ پیغام سیف الاسلام کی جانب سے خود کو لیبیا میں صدارتی انتخابات کے لیے نامزد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔رغد صدام نے کل پیر کے روز اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر کی گئی ٹویٹ میں لکھا “میرے گراں قدر بھائی سیف الاسلام قذافی ،،، مجھ سمیت آپ کے تمام چاہنے والوں کی نظریں پوری طرح آئندہ مرحلے پر مرکوز ہیں اور ہم اس میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں … میری دعا ہے کہ آپ اپنے لائق مقام پر واپس آ کر لیبیا کی خدمت کریں اور ملک کو پھر سے اس کے حقیقی مقام پر پہنچا دیں”۔سیف الاسلام قذافی نے اتوار کے روز سرکاری طور پر صدارتی انتخابات کے لیے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرئے تھے۔ انتخابات کا اجرا آئندہ ماہ کے آخر میں مقرر ہے۔