انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف کو اپنے ملک میں کل ہونے والے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔صدرکے اطلاعاتی مرکز سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایردوان نے علی ایف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔بات چیت کے دوران صدر اردغان نے علی ایف کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔بات چیت کے دوران اردغان نے امید ظاہر کی کہ علی ایف کا دوبارہ صدر منتخب ہونا آذربائیجان کے لییسود مندمند ثابت ہوگا۔انتخابات میں جہاں 4 لاکھ 971 ہزار ووٹرز نے ووٹ ڈالے اور اس طرح76.73 فیصد شرح سے ووٹ ڈالے گئے۔
جس میں الہام علی ایف کو 92.1 فیصد ووٹ حاصل ہوئَ ہیں اور وہ دوباری آذربائیجان کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
