میوات: گزشتہ 31 جولائی کو میوات کے علاقے میں نکالی گئی مبنیہ ہتھیاروں سے لیس شوبھا یاترا کے بعد رونما ہونے والے پرتشد واقعات میں مالی نقصان کے متاثرین میں جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولاناارشد مدنی مدنی کے حکم پر ارکان جمعیۃ مدد کے لئے پہلے دن سے مسلسل مصروف ہے۔ جمعیۃعلماء ہند کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق تشدد کا سلسلہ تو رک گیا لیکن پولس اور انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی یک طرفہ کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے نوح اور اس کے اطراف میں رہائش پزیر مسلمانوں میں اس قدر خوف و ہراس ہے کہ اب تک نوجوان گھروں سے لاپتہ ہیں اور بہت سے افراد پہاڑوں اور جنگلوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔