بھوپال: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو مدھیہ پردیش کے شہڈول میں 15 نومبر کو منعقد ہونے والے یوم قبائلی اعزاز کے پروگرام میں شرکت کریں گی۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں اپنے ٹویٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ آج انہوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بات کی۔ انہوں نے صدر جمہوریہ کو مدھیہ پردیش کے دورے کی دعوت دی۔ چوہان نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ صدر جمہوریہ نے مدھیہ پردیش کی دعوت کو قبول کیا ہے۔ صدر جمہوریہ مرمو کا مدھیہ پردیش کا پہلا دورہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ۔