نئی دہلی : بی جے پی نے آج اپوزیشن پارٹیوں کو صدرجمہوریہ رامناتھ کووند کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا بائیکاٹ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اِسے بدبختانہ قرار دیا اور نشاندہی کی کہ وہ ملک کے دستوری سربراہ کی حیثیت سے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہیں۔ بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس کو خصوصیت سے نشانہ بنایا جو اُن 20 پارٹیوں میں سے ہے جنھوں نے آج خطاب کا بائیکاٹ کیا۔ پرساد نے کہاکہ کانگریس کا تکبر اُس کا حقیقی مسئلہ ہے کیوں کہ وہ سمجھتی ہے کہ عوامی خط اعتماد نہ ہونے کے باوجود ملک پر حکمرانی کرنا اُس کا حق ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی کی ہے۔