صدرجمہوریہ کا اشوک گستی کی موت پراظہار تعزیت

   

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے رکن پارلیمنٹ اشوک گستی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔جمعہ کو ، صدرجمہوریہ کووند نے گسٹی کی موت پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ اشوک گستی کے انتقال سے انہیں شدید رنج وغم ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سادہ پس منظر میں پیدا ہوئے والے گستی نے عوامی زندگی کے لئے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔ گستی نے 22جولائی کو ہی ایوان بالا کے ممبر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔