حیدرآباد 29 جنوری ( یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 2 فروری کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے ۔وہ یکم فروری کی شام حیدرآباد پہنچیں گے اور کہنا ساہنتی ونم گیان دھیان کے مرکزواقع نندی گاما منڈل ضلع رنگاریڈی کا معائنہ کریں گے ۔ وہ رامچندرامشن کے نئے گلوبل ہیڈکوارٹرس کا افتتاح انجام دیں گے ۔صدرجمہوریہ گیان دھیان پروگرام میں حصہ لیں گے۔ کووند اسی روز بیگم پیٹ ایرپورٹ سے دہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔ صدر جمہوریہ اپنے قیام حیدرآباد کے موقع پر حیدرآباد کے راج بھون میں ایک رات شب بسری بھی کریں گے ۔