نئی دہلی ۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے اونم کے موقع پر ملک کے تمام باشندوں کو مبارکباد دی ۔ کووند نے ہفتے کے روز ٹویٹ کر کے کہا ‘‘ تمام باشندوں کو اونم کی مبارک ۔ یہ تہوار نئی فصل کا جشن ہے ۔ اس میں کسانوں کی انتھک محنت پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ یہ فطرت کے تیئں اظہار تشکرکرنے کا موقع ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام شہریوں کے لئے ترقی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔
راہول کی کیرالا کے عوام کو اونم کی مبارکباد
نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اونم تیوہار کے موقع پر کیرالا کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشحالی کا یہ تیوہا ہے ، کیرالاعوام کی جانب سے منایا جاتا ہے اور انھیں خوشی ہے کہ انہوں نے اس تیوہار پر عوام کی خوشیوں کا تجربہ کیا ہے ۔ گاندھی نے ٹویٹ کیا اونم مساوات اور اتحاد کے جذبے سے منایا جانے والا تیوہار ہے ۔ یہ کیرالا کی اکثریتی جذبہ کی نمائندگی کرتی ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے اس خوشنما ماحول کو قریب سے دیکھا اور ذاتی طور پر تجربہ کیا ہے ۔ اونم پر ہر کسی کو خوشحالی کے نیک خواہشات۔