نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند آئندہ ہفتہ کرویشیا، بلوویا اور چلّی کے دورہ کا آغاز کریں گے جس کے دوران وہ اِن ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے اور اہم شعبوں جیسے تجارت، سرمایہ کاری اور قابل تجدید توانائی میں باہمی تعلقات مستحکم کریں گے۔ کووند سب سے پہلے 25 تا 28 مارچ کرویشیا کا دورہ کریں گے۔ وہ کرویشیا سے 28 مارچ کو 3 روزہ سرکاری دورے پر بلوویا روانہ ہوں گے اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کریں گے۔ 30 مارچ کو چلّی کا دورہ کریں گے۔