حیدرآباد 15نومبر(یواین آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 21 نومبر کو حیدرآباد میں بھارتیہ کلا مہتسو کے دوسرے ایڈیشن ویسٹرن انڈیا کا افتتاح کریں گی۔ صدر جمہوریہ کے دفتر کے اسٹیٹ مینجر ڈاکٹر رجنی پرتیا نے اطلاع دی کہ اس ایونٹ میں چار مغربی ریاستوں بشمول گجرات، راجستھان ، مہاراشٹر و گوا کے رنگ، ثقافت و دستکاریوں کو پیش کیا جائے گا، ۔ انہوں نے بتایا کہ 300 سے زائد فنکار علاقہ کے ثقافتی تنوع کو پیش کریں گے اور250 سے زائد کاریگر دستکاری کے نمونوں کو تلنگانہ میں نمائش کیلئے پیش کرینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام اس میں مفت شرکت کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ پر خود رجسٹر کر لیں۔
