جدہ : جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوزا نے سعودی عرب کے دورے کے دوران جدہ کے پیس پیلس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دنوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے علاوہ باہمی تعاون کی کئی یاداشتوں اور معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جنوبی افریقہ کے صدر طویل بات چیت میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی بھی منظوری دی۔ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبد العزیز، وزیر داخلہ اور شوریٰ کے رکن شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف، وزیر برائے نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ، وزیر سیاحت حمد بن عقیل برائے سرمایہ کاری انجینیر خالد بن عبدالعزیز الفالح، ووزیرصنعت معدنی وسائل بندر بن ابراہیم ،سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کیگورنر اسر بن عثمان ،شاہی دربار کے مشیراحمد قطان اور جنوبی افریقہ میں خادم حرمین شریفین کے سفیرنے شرکت کی۔جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ آنے والے وفد میں خاتون وزیر برائیتعاون وعالمی تعلقات ڈاکٹر نالید باندور، جنوبی افریقہ کے سعودی عرب میں سفیر موجوبو ماگابی، وزیرزراعت ، اراضی اور دیہی ترقی ثوکودیدیزا، وزیر صنعت وتجارت ابراہیم پٹیل، وزیر مواصلات فیکیلی مبالولا، وزیر توانائی اور معدنی وسائل گویڈی مانٹاچ، وزیر دفاع تھانڈی مودیسی اور صدر کے مشیر خاص ڈاکٹر بیگانی شوکی نے شرکت کی۔تفصیلی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کی قیادت نے دو طرفہ تعاون کے کئی منصوبوں، معاہدوں اور یاداشتوں کی بھی منظوری دی۔