صدرروس کے طیارے میں سرقہ

   

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی طیارے میں نامعلوم چوروں نے صفایا کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس طیارے کو ایٹمی جنگ کی صورت میں صدر کی حفاظت کے لیے خاص رکھا گیا ہے۔ کریملن ہاوس کے ترجمان دمتری بیسکوف نے چوری کی واردات کو ہنگامی حالت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کو بہتر بنایا جائے گا، تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے۔ چوروں نے طیارے کے کارگو حصے کا تالا کھولا اور وہاں کا صفایا کردیا۔ حکام نے چوری کی گئی اشیا کی قیمت کا اندازہ 13 ہزار ڈالر لگایا ہے۔ کریملن ہاوس کے ترجمان ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حساس طیارہ ماسکو سے 1100 کلو میٹر جنوب میں ہوابازی کے کمپلیکس میں معمول کی دیکھ بھال کے لیے موجود تھا۔ کارروائی کے دوران چوروں کو بہت زیادہ مال ہاتھ نہیں لگا اور وہ جو ہاتھ لگا لے کر فرار ہوگئے۔