صدرنارائن پیٹ کانگریس کی راہول گاندھی سے ملاقات

   

نارائن پیٹ 04/مارچ ) سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع میں کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا جائے۔راہول گاندھی سے ڈی سی سی صدر نارائن پیٹ مسٹر پرشانت کمار ریڈی کی ملاقات کی۔ اے آئی سی سی صدر مسٹرراہل گاندھی نے نارائن پیٹ ضلع کانگریس کے صدر پرشانت کمار ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ نارائن پیٹ ضلع میں کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں۔ ریاست کے تمام اضلاع کے صدور کے ساتھ سنگھٹانا سروجن ابھیان ٹریننگ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ضلع وقارآباد کے اننتاگیری سیاحتی علاقے میں منعقدکیا گیا۔ اے آئی سی سی صدر مسٹرراہل گاندھی، چیف منسٹر مسٹرریونت ریڈی، پی سی سی صدر مہیش کمار، ریاستی کانگریس پارٹی امور کی انچارج میناکشی نٹراج اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔ ڈی سی سی کے صدر پرشانت کمار ریڈی نے نارائن پیٹ میڈیا نمائندؤں کو بتایا کہ مسٹرراہول گاندھی نے تربیتی پروگرام کے دوران پارٹی کو مضبوط بنانے اور دیگر مسائل پر ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے اور پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ،راہول گاندھی نے ڈی سی سی صدر پرشانت کمار ریڈی کے اہل خانہ سے بھی کچھ دیر بات چیت کی ،اور تصویر کھنچوائی ۔