اردوگھرکودوبارہ قابل استعمال بنانے عہدیداروںکوہدایت
بودھن ۔5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیرمین اردو اکیڈمی ریاست تلنگانہ طاہر بن حمدان نے ایکزیٹیو انجنیئر پنچایت راج بودھن ڈویژن راجیا کے ہمراہ اردو گھر بودھن کا دورہ کیا اس موقع پر موجود اردو گھر کی نو تشکیل شدہ انتظامی کمیٹی کے نائب صدر شیخ وحید سکریٹری خورشید حسین اختر و رکن سید سراج الدین نے خستہ حال اردو گھر بودھن کی مخدوش عمارت کا معائنہ کر وایا اور اس عمارت کو پھر سے قبل استعمال بنانے درکار تعمیر ومرمت کے تعلق سے انجنیئر اور چیئرمین اردو اکیڈمی کو واقف کروایا آور یہاں درکار بنیادی ضروریات جیسے پینے کا پانی اور بیت الخلاء ، اردو گھر کا اسبسطاس کے بوسیدہ چھت اور ٹوٹے ہوئے کمپاؤنڈ وال کی مرمت اور اردو گھر کی عمارت کی احاطہ کی مکمل حد بندی کر نے دیوار تعمیر کرنے کی تجاویز پیش کئے، چیئرمین طاہر بن ہمدان نے پہلے اردو گھر میں غیر مجاز طریقہ پر ذخیرہ کردہ لوہے کی سلاخوں کو ہٹا دینے اور اگر سلاخوں کو نکالنے میں تاخیر کی گئی تو کمشنر بلدیہ اور پولیس کی مدد سے تمام رکاوٹیں دور کرتے ہوئے اردو گھر کی مکمل طور پر صاف صفائی کروانے کی انتظامی کمیٹی کے عہدیداروں کو ہدایت دی اور انہوں نے ساتھ میں موجود انجنیئر کو اس اردو گھر کو پھر سے قبل استعمال بنانے تعمیری لاگت و تخمینہ تجاویز تیار کر نے کی ہدایت دی۔
دیگلور میں میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد پوسٹرس کی رسم اجرائی
دیگلور۔5فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیادگار درگاہ حضرت سید شاہ ضیاء الدین رفاعی ؒ منجانب مفتیان اکرام، علماء اکرام،حفاظ عزام، آئمہ مساجد و مسلمانان تعلقہ دیگلور کی جانب سے ممتاز عالم دین، سماجی قائدین الحاج مولانا سید انیس الرحمٰن مظاہری ؒ، قائد اعظم مجاہد آزادی الحاج قاضی سیدحامدعلی تنویر رحمت اللہ، مولانا عقیل الرحمٰن مرحوم، سدی قیصر دیشمکھ مرحوم( سابق نائب صدر بلدیہ) و سید نثار سیٹھ مرحوم (سابقہ کونسلر)کی یاد میں ایک میگا خون کاعطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ 9 فروری کو صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک اس کیمپ میں مسلمان اور دیگر حضرات خون کے عطیات دیں گے۔ اس کے لیے ایک پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں آئی ہے۔ بمقام بنگلے والی مسجد کے سامنے اپسرا گراؤنڈ، ضیا چوک۔ پٹرول پمپ دیگلور میں منعقد ہونے والے اس کیمپ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں نوجوان و برادران عامۃ المسلمین سے حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔