حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز)صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن محمد امتیاز اسحق آج 31 مارچ کو 10:30 بجے صبح اپنے عہدہ کا جائزہ لیں گے۔ نامپلی حیدرآباد میں تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیرداخلہ محمد محمود علی، وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور، وزیر صحت ہریش راؤ، وزیر انیمل ہسبینڈری سرینواس یادو، حکومت کے مشیر اے کے خاں اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ امتیاز اسحق کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہے اور ان کے تقرر میں وزیر سیاحت و آبکاری سرینواس گوڑ نے اہم رول ادا کیا ہے۔ حکومت نے دو سالہ میعاد کیلئے انہیں کارپوریشن کا صدرنشین مقرر کیا ہے۔ ر