حیدرآباد۔ 13 مارچ (سیاست نیوز) جین کمیونٹی حیدرآباد نے صدرنشین اقلیتی کمیشن محمد قمرالدین کو عثمان گنج مدعو کرتے ہوئے اپنے مسائل سے واقف کرایا۔ جین کمیونٹی نے صدرنشین اقلیتی کمیشن سے درخواست کی کہ وہ مسائل کے حل کے لیے حکومت سے نمائندگی کریں۔ اس موقع پر اشوک وجاوت صدر جین کمیونٹی امیر پیٹ، مکیش کمار جین، اسٹیٹ کنوینر آل انڈیا جین فیڈریشن آدتیہ جی گوماوت، ڈگ وجئے گوماوت اور دیگر افراد نے صدرنشین کمیشن کا استقبال کیا۔ صدرنشین کمیشن کو جین کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی جو جاریہ ماہ کے اواخر میں منعقد ہوگا ۔