حکومت کی تبدیلی پر تلگودیشم قائد کا اقدام ، گورنر کو رپورٹ کی پیشکشی
حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) صدر نشین آندھراپردیش مہیلا کمیشن شریمتی این راجکماری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں اور بتایا کہ ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے پیش نظر ہی اخلاقی طور پر وہ اس عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں راجکماری نے گورنر آندھراپردیش ہری چندن سے ملاقات کرکے استعفی حوالہ کرتے ہوئے مہیلا کمیشن کی سہ سالہ کارکردگی پر مبنی رپورٹ بھی پیش کیں ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے این راجکماری نے بتایا کہ ان کے دور میں کمیشن کی کارکردگی کو فعال بناتے ہوئے خواتین کو درپیش کئی اہم مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کئے گئے اور بعض اوقات مظلوم خواتین کا مکمل ساتھ دیتے ہوئے ان کے ساتھ ا نصاف رسانی اور مظالم کی روک تھام کیلئے کئی ایک موثر اقدامات کئے گئے اور پولیس کے ساتھ بہتر تال میل کی برقراری کے ذریعہ خواتین پر کئے جانے والے مظالم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا گیا ۔ شریمتی این راجکماری نے مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے پیش نظر اخلاقی طور پر اس عہدے سے مستعفی ہوئی ہیں ۔
