صدرنشین بلدیہ نرمل کو تہنیت کی پیشکشی

   

Ferty9 Clinic

نرمل ۔ صدرنشین بلدیہ نرمل جی ایشور کی بحیثیت صدرنشین بلدیہ ایک سال کی تکمیل پر آج بلدیہ کے احاطہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی صدرنشین ضلع پریشد وجئے لکشمی کے علاوہ اراکین بلدیہ اور ٹی آر ایس کے قائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست سید جلیل ازہر نے وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی اور صدرنشین بلدیہ نرمل جی ایشور کی شال پوشی کی جبکہ معاون رکن بلدیہ مسٹر سلمان خان نے بھی تہنیت پیش کرتے ہوئے دونوں قائدین کی گلپوشی اور شال پوشی کی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی نے نرمل میں ہو رہے مثالی ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے صدرنشین بلدیہ اور اراکین بلدیہ کو مبارکباد پیش کی ۔ صدرنشین بلدیہ کی اس موقع پر بکثرت گلپوشی اور شال پوشی کی گئی ۔