حیدرآباد۔/3جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے نامزد عہدوں پر سابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ صدور نشین کی برخاستگی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے جی او آر ٹی 1 کے ذریعہ صدرنشین سرکاری زبان کمیشن شریمتی ایم سری دیوی کے تقرر کو فوری طور پر کالعدم کردیا ہے۔ احکامات میں چیرمین کے تحت کنٹراکٹ اور آؤٹ سورسنگ ملازمین کی خدمات کو بھی فوری اثر کے ساتھ ختم کردیا۔ صدرنشین کے پرسنل اسٹاف، پی اے ، پی ایس اور او ایس ڈی کے طور پر خدمات انجام دینے والوں کو فوری متعلقہ محکمہ جات میں واپس ہونے کی ہدایت دی ہے۔1