صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم کی الاوہ بی بی پر حاضری

   

Ferty9 Clinic

یوم عاشور کے جلوس انتظامات کا جائزہ
حیدرآباد۔/19 اگسٹ، ( سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم نے آج وقف بورڈ کے عہدیداروں کے ہمراہ الاوہ بی بی دبیر پورہ میں حاضری دی اور ڈھٹی پیش کی۔ محمد سلیم نے اس موقع پر عہدیداروں کے ساتھ یوم عاشور جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح تمام محکمہ جات نے جلوس کے موثر انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ حکومت کی جانب سے جی ایچ ایم سی کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی ہدایت دی گئی تھی جبکہ واٹر ورکس کی جانب سے سبیلوں کو پانی کی سربراہی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی جانب سے عاشور خانوں اور سبیلوں کو گرانٹ اِن ایڈ کے طور پر 25 لاکھ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ عاشور خانوں کی تعمیر و مرمت کیلئے بھی ہر ممکنہ تعاون کررہا ہے۔ محمد سلیم نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور ماہ محرم سے ان کو گہری عقیدت ہے۔ انہوں نے شہدائے کربلا کو خراج پیش کیا اور کہا کہ ہر مسلمان کو اپنی زندگی میں شہدائے کربلا کی تعلیمات کو اختیار کرنا چاہیئے۔R